متحدہ عرب امارات کے صدر کی لبنان کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری امداد کی ہدایت

128
متحدہ عرب امارات کے صدر کی لبنان کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری امداد کی ہدایت
متحدہ عرب امارات کے صدر کی لبنان کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری امداد کی ہدایت

ابوظہبی۔30ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔