اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمعرات کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون کیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے منصب سنبھالنے پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو مبارکباد دی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ٹیلیفونک رابطے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
دوران گفتگو مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے، دونوں وزراءنے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔