راولپنڈی۔6مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں قائم مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کمپنی ’’الیریا‘‘ نے ایڈوانسڈ اے آئی سلوشنز کے ساتھ سماجی بہبود اور اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کے لئے فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق الیریا، سی لیول کا سرکردہ اے آئی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان کےبہت بڑے گروپ فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے۔ یہ تعاون الیریا کے جدید ترین اے آئی سلوشنز کو فوجی فاؤنڈیشن کے آپریشنز میں ضم کرے گا،یہ کارکردگی میں اضافہ ، فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی صحت، تعلیم، توانائی اور خوراک کے شعبوں میں لاگت کو کم کرے گا۔
پلیٹ فارم کی صلاحیتیں پاکستان کے وسائل کے ساتھ خودمختار اے آئی کے وژن کو تخلیق کرنے اور اپنے خود مختار ڈیٹا کے ساتھ مل کر اپنے مستقبل کے خودمختار کلاؤڈ کی طاقت سے استفادہ کرنے میں بہت زیادہ معاون ہوگا۔ بیان کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن اے آئی سلوشنز کے وسیع کردار اور افرادی قوت کی استعداد کار اور تجزیاتی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ اب الیریا کی ایچ آر آپریشنز کو بہتر خطوط پر استوار کرنے، وسائل کے انتظام کو بڑھانے اور تمام محکموں میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
یہ حل فوجی فاؤنڈیشن کو اے آئی کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے کے قابل بناتے ہوئے اہم کاروباری اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں معاون ہوں گے ۔فوجی فاؤنڈیشن کے سی ای اونے کہا کہ ہم ایسے اختراعی حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہمارے سماجی بہبود کے پروگراموں کو بااختیار بناتے ہیں اور معاشی نمو کو آگے بڑھاتے ہیں۔ فوجی فاؤنڈیشن پاکستان کی ترقی کا ایک اہم سنگ بنیاد ہے، اور الیریا کے جدید اے آئی سلوشنز ہمیں اپنی افرادی کی استعداد کار بڑھانے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ، اور کامیابی کے نئے راستوں پر گامزن ہونے میں مدد فراہم کریں گے ۔ سی ای او، الیریا ایرک لیاندری نے کہا کہ الیریا کو فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے جو پاکستان میں سماجی بہبود اور معاشی ترقی کے حوالے سے بہت بڑا نام ہے۔
اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے ہمارے جدید ترین اے آئی سلوشنز کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور ڈیٹا کی خودمختاری کو یقینی بناتے ہیں اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ہمیں فوجی فاؤنڈیشن کو اس طرح کے حل فراہم کرنے اور پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے ۔ الیریا جدید اے آئی سلوشنز فاؤنڈیشن کے کاموں کو نئی بلندیوں سے روشناس کرانے کے لیے تیار کئے گئے ہیں ۔
یہ جدید ٹولز فوجی فاؤنڈیشن کوسماجی بہبود اور معاشی اقدامات کو بے مثال درستگی اور بہتر کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو یقینی بناتے ہوئے اسٹریٹجک منصوبہ بندی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مدد دیں گے، الیریا کی سی لیول کی اے آئی صلاحیتوں کو فوجی فاؤنڈیشن کے موجودہ سسٹمز میں ضم کیا جائے گا جو ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569438