متعدد ممالک پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، مصد ق ملک

140
پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی یورپین پارلیمنٹ کی قانونی امور کی کمیٹی (جے یو آر آئی) کے چیئرمین الہان کیوچیوک سے ملاقات

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ چین توانائی اور دیگر شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ متعدد ممالک پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین پہلے ہی پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش میں اپنی دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاری کی غرض سے پاکستان کو اربوں ڈالر فراہم کرنے پر بھی آمادہ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کیلئے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمد شروع کر چکی ہے جبکہ گیس کے شعبے میں آذربائیجان کے ساتھ بھی معاہدے کئے جا رہے ہیں۔