21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمتعدد منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

متعدد منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

- Advertisement -

بھکر۔ 18 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے۔ تھانہ دلیوالہ پولیس نے منشیات فروش اظہر نواز عرف اظہری کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ کرلیا ۔ ایک اور کارروائی میں تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سے 25 لٹر شراب برآمد کرلی۔

تھانہ بہل پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر بھکر پولیس نے ملزم محمد خان سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ایک اور کارروائی میں ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث ثناءاللہ اور صدر دین کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ سٹی بھکر کے ایس ایچ ملک عامر شہزاد نے گمشدہ بچہ ابوبکر تلاش کر کے وراثان کے حوالے کر دیا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں