متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،فرح عظیم شاہ

8

کوئٹہ۔ 18 جون (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ نے رواں سال 2025-2026 کا بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں تمام طبقات کے لیے ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہےاور اس پر ہم وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور انکی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بدھ کو اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات، تعلیم، صحت

انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جس عزم اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کی فلاح، خواتین کی ترقی، زراعت، معدنیات اور تعلیم و صحت کے شعبے کے لیے مختص فنڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت بلوچستان صوبے کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ترقی کرنا پورے پاکستان کے لیے خوش آئند ہے اور اس بجٹ کے ثمرات ان شاء اللہ جلد عوام تک پہنچیں گے۔