مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا،صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے

134

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو شام چار بجے ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس سے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی بھی کی کئی۔

پہلے یہ اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی ہے۔صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوجائے گا۔اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں