اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ مجموعی قرضوں اورواجبات میں ایک سال کے دوران 8 فیصدکی شرح سے کمی ہوئی ہے، قومی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 3.9 فیصد ہے۔
جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ مجموعی قرضوں اورواجبات میں ایک سال کے دوران 8 فیصدکی شرح سے کمی ہوئی ہے، جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے تناسب سے قرضوں اورواجبات کی شرح 95.3 فیصد ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں اورواجبات کاحجم 103 فیصد ریکارڈکیاگیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ اورخدمات کے شعبہ جات میں بہتری اوراضافہ کی وجہ سے قومی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 3.9 فیصد ہے۔حکومت کو رواں سال معیشت میں 2.1 فیصد بڑھوتری کی توقع تھی حتیٰ کہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے اس سے بھی کم اندازے لگائے تھے۔