مجموعی قومی برآمدات میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حصہ 3 فیصد ہے

97

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مجموعی قومی برآمدات میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا حصہ 3 فیصد ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قومی برآمدات کا مجموعی حجم 22.9 ارب ڈالر رہا تھا جس میں زرعی معیشت (پھلوں اور سبزیوں)کی برآمدات کا حجم 651 ملین ڈالر یعنی 3 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پھلوں کی برآمد سے 415.978 ملین ڈالر جبکہ سبزیوں کی برآمدات سے 234.845 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے شعبہ کی پیداوار اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔