لاہور۔26اگست (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکسپو سنٹر میں سی پاکستان 2023 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد، چوہدری عبدالرحمن اور غیر ممالک سے آئے مقررین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے انتہائی اہم اور خوبصورت کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دینا چاہتا ہوں۔ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں اور خوبیوں سے نوازا ہے۔
ہمیں منزل حاصل کرنے کیلئے مقصدیت کو نہیں بھولنا چاہئے۔ مجھے کورونا وائرس پر ریسرچ شروع کرنے پر کیسز کا سامنا کرنا پڑا۔مثبت سوچ رکھنے والے ایک دن اپنی منزل پا ہی لیتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ عوام کی بہتری کے منصوبوں کو کبھی ختم نہیں ہونا چاہئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382897