37.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحترمہ کائنات احمد کے افسانوی مجموعہ بلینک چیک کی تقریب رونمائی 3...

محترمہ کائنات احمد کے افسانوی مجموعہ بلینک چیک کی تقریب رونمائی 3 مئی کو ہوگی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 01 مئی (اے پی پی):نقیبی کاروان ادب فیصل اباد کے زیر اہتمام معروف شاعرہ ، ادیبہ، مصور ہ اور افسانہ نگار محترمہ کائنات احمد کے افسانوی مجموعہ ” بلینک چیک ” کی تقریب رونمائی 3 مئی بروز ہفتہ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ” نظریہ پاکستان ہال ” میونسپل لائبریری دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں منعقد ہوگی ۔ترجمان میونسپل لائبریری کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شیر علی جبکہ صدارت ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کریں گے۔

نقابت ڈاکٹر ماجد مشتاق رائے کے ذمہ ہو گی۔مہمانوں میں ڈاکٹر طارق ہاشمی ، ڈاکٹر پروفیسر شفیق آصف ، ڈاکٹر محمد ایوب ، ڈاکٹر عارف حسین عارف، ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈاکٹر اظہار احمد گلزار ، ڈاکٹر پروین کلو، پروفیسر ریاض احمد قادری، پروفیسر وقاص احمد ورک، جناب گلزار ملک، اسلم غزالی ، ثاقب رضا ثاقب، جناب اشرف اشعری، 786 آرٹ گیلری ، آزاد نقیبی اور رستم نقیبی میزبان ہوں گے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں