محتسب پنجاب کے حکم پر میو ہسپتال کے کنٹریکٹر کو1 کروڑ74 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی،ترجمان

142
محتسب پنجاب کے حکم پر میو ہسپتال کے کنٹریکٹر کو1 کروڑ74 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی،ترجمان

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر میو ہسپتال لاہور کی جانب سے گورنمنٹ کنٹریکٹر کو 1 کروڑ 74 لاکھ 22 ہزار 702روپے کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی۔ترجمان کے مطابق درخواست گزا ر نے دفتر ہذا میں شکایت کی کہ سائل سرجیکل ڈسپوزیبل آئٹمز کا کاروبار چوہدری ڈرگ ہائوس واقع آفس گرائونڈ فلور رتن چند روڈ میو ہسپتال روڈ پر کرتا ہے اورگورنمنٹ کنٹریکٹر بھی ہے۔

سائل کو بذ ریعہ اشتہار معلوم ہوا کہ میو ہسپتال والوں کو سرجیکل ڈسپوزیبل آئٹمز درکار ہیں لہذا یہ کنڑیکٹ حاصل کرنے کے بعد میو ہسپتال والوں کو سیریل نمبر 4155-58-4154کے تحت سرجیکل ڈسپوزیبل آئٹمز آئی وی کینول24G کمپنی B.Braun تعداد1,30,000، مالیت 1,85,56,200 روپے کا سامان مورخہ 18-05-2022کو فراہم کیا جس کے بعد سائل کو بل ادا کرنے کی باری آئی توہسپتال والے ٹال مٹول سے کا م لیتے رہے،مہربانی فرما کر اس نا انصافی کا ازالہ کیا جائے۔

محتسب پنجاب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور کوہدایت جاری کی کہ شکایت کنندہ کے واجبات کی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔ نیز دفتر ہذا کی جانب سے فریقین کو ہدایت کی گئی کہ مورخہ 7 اگست 2023 کو آپس میں فہمیدحساب کریں۔ حسب الحکم شکایت کنندہ کوفہمیدحساب کے بعد1 کروڑ 74 لاکھ 22 ہزار 702 روپے کی ادائیگی عمل میں لائی گئی۔