محرم الحرام اخوت، بھائی چارے اور آواز حق پہ لبیک کہنے کا درس دیتا ہے، نئے ہجری سال کے آغاز پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا پیغام

6
Abdul Aleem Khan
Abdul Aleem Khan

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نئے ہجری سال کے آغاز پر قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمری سال پر تمام مسلم امہ اور ہر پاکستانی کے لئے دعا گو ہیں، محرم الحرام ہمارے لیے عزم و استقلال اور باہمی اخوت کا استعارہ ہے اور یہ مہینہ باہمی محبت، بھائی چارے اور آواز حق پہ لبیک کہنے کا درس دیتا ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نواسہ رسول اور ان کے رفقائے کار نے محرم الحرام میں اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی، حسینی نظریہ سچائی کے لئے باطل کے آگے ڈٹ جانے کا عملی پیغام دیتا ہے اور ان کے اسوہ حیات پر چل کر ہی مسلمان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے وطن عزیز کی حفاظت اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و آشتی کا باعث ہو۔