محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں،وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان

140
محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں،وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز پر آئیے سب مل کر پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کریں۔

یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس مہینے میں ایک دوسرے کے لیے افہام و تفہیم، ہمدردی اور احترام کے جذبے کو قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اس محرم ہمیں پورے پاکستان میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب ملے۔