محمد آصف نے گریٹ افواج پاکستان پیس مشن سائیکل ریس فوٹو فنش میں جیت لی

115
ڈنمارک کے میٹیاس سکلموس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا

کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی) ”گریٹ افواج پاکستان زندہ باد پیس مشن جونیئر سائیکل ریس” محمد آصف نے فوٹو فنش کے ساتھ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی وسندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپرویژن میں ہونے والی اس سائیکل ریس کا افتتاح پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی نے ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی ملک محمد اختر کے ہمراہ بیت الحمزہ چوک لانڈھی سے کیا۔ محمد آصف نے 20 کلومیٹر کا فاصلہ 32 منٹ میں طے کیا۔ چیف آرگنائزر کلیم اعوان نے بتایا کہ فنش کرتے ہوئے ان کی رفتار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ کورنگی کے یحییٰ صدیقی نے 1 سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور ملیر کے اشہد شاہ نے 2 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔