27.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحمد رضوان نے پی ایس ایل 10 میں وکٹ کیپنگ نہ کرنے...

محمد رضوان نے پی ایس ایل 10 میں وکٹ کیپنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

- Advertisement -

ملتان۔ 23 اپریل (اے پی پی):لتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 میں وکٹ کیپنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بدھ کو یہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ وہ میچوں کے دوران فیلڈرز کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ملتان سلطانز کے کپتان نے وضاحت کی کہ یہ اقدام میدان میں کمیونیکیشن اور ٹیم کی توانائی کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک تبدیلی کا حصہ ہے۔رضوان نے مزید کہا کہ میں فیلڈرز کے قریب رہنا چاہتا تھا، ان سے براہ راست بات کرنا اور ان کی توانائی کی سطح کو بلند کرنا چاہتا ہوں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ان کی ٹیم کا بولنگ یونٹ ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پیشہ ورانہ کرکٹ میں نسبتاً نئے ہیں،خاص طور پر پی ایس ایل کے ہائی پریشر کی سطح پرعبید شاہ جیسے کھلاڑیوں نے ابھی تک وہ تجربہ حاصل نہیں کیا جو زیادہ تجربہ کار باؤلرز کو حاصل ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلنگ اٹیک میں عبید شاہ اور عاکف جاوید جیسے بہت سے نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، میں کھیل کے دوران ان کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں،یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ ان کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے، اور ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

رضوان نے اس بات پر زور دیا کہ دستانے نہ پہن کر وہ آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ٹیم کے حوصلے اور ہم آہنگی کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586771

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں