محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں یوتھ مسلم کلب نے ٹائیگرز کلب کو 0-3 گول سے ہرا دیا

76
final round

راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں یوتھ مسلم کلب نے ٹائیگرز کلب کو 0-3 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک مسلم کلب کو ٹائیگرز کلب کے خلاف وقفے تک ایک گول کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں مسلم کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-3 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں یوتھ مسلم کی طرف سے شاہد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں شاہد نے مزید دو گول کرکے میچ 0-3 گول سے جیت لیا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اشتیاق احمد راجہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ینگ سٹار کلب، وانڈرز کلب، زمیندار کلب اور مسلم کلب، گروپ میں الحمراء کلب، نشتر کلب،ینگ مین اور یو ایس جی سی کلب، گروپ سی میں ینگ مسلم، دھمیال کلب،المسلم کلب اور الفلاح کلب جبکہ گروپ ڈی میں گلیکٹیکسو کلب،چکلالہ کلب، پاک شاہین اورلجپال کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔