محمد عامر کی سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے خبروں کی وضاحت

38

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ٹیم میں واپس نہیں آسکتا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف اسی وقت پاکستان کے لئے دستیاب ہوں گا جب موجودہ ٹیم مینجمنٹ نہیں ہوگی۔ اس لئے مہربانی فرما کر جعلی خبریں پھیلانا چھوڑ دیں۔ واضح رہے محمد عامر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے کہ فاسٹ بائولر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے اور وہ بورڈ کو خود اس حوالے آگاہ کریں گے۔ ان خبروں کی وضاحت کے لئے محمد عامر نے اپنا ٹویٹ کیا۔