محمد نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

128

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مگر کچھ ریاست مخالف عناصر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔