31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت نے 85 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کھاد سے بھرا...

محکمہ زراعت نے 85 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کھاد سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،3ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 24 جنوری (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پرجعلی زرعی مداخل کی تیاری و خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے جمعہ کے روز ملتان میں مظفر آباد پل پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد کی بوریوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ٹرک میں سرسبز نائٹروفاس کے 300 بیگ تھے۔ پکڑی گئی جعلی کھاد کی مالیت 85لاکھ روپے ہے۔موقع سے 3 ملزمان گرفتار کروادئیے گئے

ملزمان جعلی کھادیں تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے ۔اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے جعلی کھادوں کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا۔موقع پر جعلی مٹیریل کےنمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندارج کے لیے تھانہ مظفر آباد میں درخواست دے دی گئی ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب  کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر محکمہ زراعت زرعی مداخل میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں