23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت نے گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

محکمہ زراعت نے گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں

- Advertisement -

ملتان۔ 07 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق گندم کو دانہ بننے کی ابتدا ء یعنی دودھیا حالت پر پانی ضرور لگائیں،یہ سٹے میں دانے بننے اور بھرنے کا وقت ہوتا ہے،اگر اس مرحلے پر پانی نہ دیا جائے یا تاخیر سے دیا جائے تو دانے کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جا تی ہے۔

گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ سب سے پہلے کھیت کے کچھ حصوں پر ٹکڑیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور پھر وہاں سے پورے کھیت میں پھیل جاتا ہے لہٰذا گندم کے کاشتکار باقاعدگی کے ساتھ اپنی فصل کا معائنہ کرتے رہیں۔ کنگی کے حملہ کی صورت میں صرف متاثرہ حصوں پر ہی محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپھوندی کش زہروں کا سپرے کریں۔

- Advertisement -

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم پر سست تیلے کا حملہ فروری کے آخر میں عمومی طور پر مشاہد ہ میں آتا ہے اور مارچ کے آخر تک شدت اختیار کر جاتا ہے۔ گندم پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں کاشتکار زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں،زہر کی بجائے صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں