38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات...

محکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں

- Advertisement -

لاہور ۔29اکتوبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب کے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت یکم نومبر سے شروع ہوگی۔کاشتکار گندم کی کاشت کیلئے زمین اچھی طرح تیار کریں۔وریال زمینوں میں دوتا تین دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں۔

کاشتکار گندم کی بروقت کاشت کیلئے یکم تا20 نومبر کیلئے شرح بیج 40 تا 45 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔پنجاب کے آبپاش علاقوں کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام فیصل آباد2008، اجالا2016،جوہر2016،بورلاگ2016 ،اناج2017،  فخر بھکر17،بھکر سٹار19،غازی19،اکبر19،ایم ایچ21،سبحانی 21،نشان21،دلکش20،این اے آر سی سپر،صادق21،نواب21،رہبر21،ڈیورم21اور عروج22 ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ فیصل آباد2008اور پاکستان13کنگی سے متاثر ہیں۔

- Advertisement -

کاشتکار ان اقسام کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بیماریوں سے پاک،صاف ستھرا اور صحت مند بیج استعمال کریں اور بیج کے اگا ئوکی شرح 85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں