26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کے لئے سفارشات جاری...

محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کے لئے سفارشات جاری کر دیں

- Advertisement -

لاہور۔18فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارشات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق سفارش کردہ وقت درجہ حرارت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 15 فروری تا 31 مارچ مقرر کیا گیا ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کے لئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جاتی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈرجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین قسم کا ہو ورنہ گلا ئفوسیٹ کا سپرے کرنے سے غیر ٹرپل جین اقسام کے پودے مر جائیں گے۔

کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے پودوں کا قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5 فٹ اورپودوں کا باہمی فاصلہ 1.5 تا 2 فٹ ہونا چاہیے۔کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری ،تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک، تصدیق شدہ بر اترا ہوابیج استعمال کریں۔ اگیتی کپاس کی ڈرل کاشت کے لئے 2 تا 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ زیادہ استعمال کریں۔ کاشتکارضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تا کہ ناغے وغیرہ لگانے کے لئے استعمال ہو سکے۔ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے بیج کے 60 فیصد اگا کی صورت میں 5 تا 6 کلوگرام بیج استعمال کریں اور 75 فیصد یا زیادہ ا گا کے لئے 4 تا 5 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔کپاس کی اگیتی کاشت سے اوسطا50 سے60 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

کاشتکار کینولا، رایا اور کماد کی برداشت کے بعد خالی رقبوں پر ترجیحا اگیتی کپاس کاشت کرکے زیادہ منافع کمائیں ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں