لاہور۔19فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ کماد کی منظور شدہ اقسام اور وقت کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بہاریہ کماد کی بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے کاشت کریں۔
کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی 400-77،سی پی ایف 237،سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251 اور وائی ٹی ایف جی 236 درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف 240، ایچ ایس ایف 242، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 213،سی پی ایف 246،سی پی ایف 247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249،سی پی ایف 253،سی پی ایس جی -2525 اور ایس ایل ایس جی -1283 ہیں جبکہ پچھیتی پکنے والی اقسام میں سی پی ایف 252 شامل ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ بہار یہ کماد کی کاشت کا موزوں وقت 15 فروری سے 15 مارچ تک ہے۔ کا شکاربر وقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں دو آنکھوں والے 30 ہزار سے یا تین آنکھوں والے 20 ہزار سمے فی ایکڑ ڈالیں۔ یہ تعداد موٹی اقسام میں تقریبا 100 سے 120 من اور باریک اقسام میں 80 سے 100 من بیج سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563151