محکمہ زراعت کا پھلوں کی مکھیوں اور کپاس کے کیڑوں کو تلف کرنے کا بڑا منصوبہ

69
Fruit fly
Fruit fly

فیصل آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے زونیٹا اور ڈارسیلوز نامی خطر ناک مکھیوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے کیونکہ یہ دونوں اقسام پھلوں کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں اسی طرح سفید مکھی،گلابی سنڈی اور ملی بگ اور دیگر کیڑوں کو تلف کرنے کےلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جبکہ ان تینوں کیڑوں کو ختم کرنے سے کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا نیز پھل کی مکھی کی سال میں 13نسلیں جنم لینے سے پھلوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات میں غیر معمولی اضافہ روکنے کےلئے نیا لائحہ عمل ترتیب دے دیاگیا ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں اس کی سال میں کم از کم 10سے13نسلیں چلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس کی2 اقسام قابل ذکر ہیں جن میں زونیٹا اور ڈارسیلوز پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پسند کئے جانے والے پاکستان کے 3اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کےلئے منصوبہ شروع ہوگیا ہے جس سے آم،امردواورکینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے جبکہ اس منصوبہ کے تحت 3 پھلوں آم، ترشاوہ، امرود کے باغات کا چناؤ کیا گیا ہے نیز اس منصوبہ کا انعقاد صوبہ پنجاب کے 30 اضلاع میں ہوگا جس میں سے 15اضلاع میں فروٹ فلائی میٹریل میتھائل یوجینال، پروٹین ہائیڈرو لائسیٹ، میلاتھیان اور پلاسٹک ٹریپ پر سبسڈی بھی زیر غور ہے۔