33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کا گندم کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

محکمہ زراعت کا گندم کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ کاشتکاربہترین پیداوار کے حصول کیلئے

گندم کی منظور شدہ اقسام فخر بھکر17، بھکر سٹار19، عروج 22، دلکش 20، اکبر19، اناج17، زنکول16، جوہر16، بورلاگ16، اجالا16اور فیصل آباد 2008کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ وہ گندم کی کاشت یکم نومبر سے20 نومبر تک مکمل کریں جبکہ اگیتی کاشت کیلئے شرح بیج45 سے50 کلوگرام اور پچھیتی کاشت کیلئے50 سے55 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں نیز فاسفور سی اور نائٹروجنی کھادوں کا تناسب 1:1.50بوری رکھاجائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار بھائی بذریعہ ڈرل کاشت کو اپنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں