کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت کواپریٹو بلوچستان اور اٹلی کی ادارہ برائے زرعی اوردیہی ترقی سیحیم (CIHEAM) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ۔جمعرات کو محکمہ زراعت کی جانب سے اسپیشل سیکرٹری زراعت انیس طارق گورگیج اور اطالوی ادارے کے حکام نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان عبدالرئوف خان کاکڑ اور ڈی جی ایکسٹینشن بلوچستان طارق مسعود احمد بلوچ، ممبر سی ایم آئی ٹی ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا مقصد اٹیلی کے ادارہ سیحیم کے تعاون سے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب روڈ کوئٹہ میں فائیٹوسینٹری لیبارٹری کے قیام عمل میں لاناتھا۔ اطالوی حکومت اسی لیبارٹری کوچلانے کے لیے بلوچستان کے زرعی تحقیقی سائنسدان کو تربیت بھی دے گی۔ زیتون کے کاشتکاروں کو زیتون کے پودوں کے پیتھوجینز اور کیڑوں کی شناخت اور ان پر قابو پانے میں آسانی فراہم کی جا سکتی ہے۔ لہذا، زیتون کے تیل کی پیداوار کو فروغ ملے گا اور کاشتکار برادری کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
دنیا بھر کے طلبا اور محققین کو پوسٹ گریجویٹ مطالعہ، تحقیق اور اختراع فراہم کی جاتی ہے جس میں پائیداری اور لچک پر توجہ دی جاتی ہے۔