22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی بھوری اور زرد کنگی کے...

محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی بھوری اور زرد کنگی کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر سفارشات جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 02 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی بھوری اور زرد کنگی کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر سفارشات جاری کر دیں۔

محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ نے گندم پر حملہ آور بیماریوں کے بارے میں سفارشات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کاشتہ گندم کی فصل پر بھوری اور زرد کنگی کے چند سپاٹس مشاہدہ میں آئے ہیں،موجودہ موسمی حالات گندم کی بیماریوں کے پھیلاؤ کیلئے سازگار ہیں،کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر  اپنی فصل کا معائنہ جاری رکھیں۔

- Advertisement -

فصل میں ٹکڑیوں کی صورت میں بیماریوں کا حملہ نظر آنے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین سے مشورہ کریں اور حملہ شدہ حصوں پر صرف سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں