فیصل آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ جو جو با کی کاشت ماہ مارچ کے دوران مکمل کر لیں تاکہ بروقت کاشت کے باعث بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کہا کہ جو جوبا کی کاشت کیلئے ریتلی میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کی تیار ی کیلئے کاشتکار ایک مرتبہ ڈسک ہل چلا کر کم از کم تین مرتبہ عام ہل چلائیں اور سہاگہ کی مدد سے زمین کو اچھی طرح ہموار کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو جوبا کی بہتر پیداوار کیلئے فی ایکڑ 2کلو گرام بیج کا استعمال بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جوبا کی نرسری پولی تھین کے لفافوں میں تیار کر کے کھیت میں منتقل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ تک رکھیں تاکہ بیج متاثر نہ ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566419