فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے یکم نومبر سے 10دسمبر تک پنجاب کے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت اور شاندار پیداوار کے حصول کیلئے کمزور،اوسط،زرخیز زمینوں کیلئے کھادوں اور ان کی مقدار کی سفارش کی ہے۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت کے مطابق کمزور زمینوں میں 2بوری ڈی اے پی، 2بوری یوریا،1بوری ایس او پی یا ایم او پی،اوسط زرخیز زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،پونے 2بوری یوریا،ایک بوری ایس او پی یا ایم او پی اور زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی یا ایم او پی ڈالنے سے گندم کی شاندار پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار فاسفورس اور پوٹاش کھاد کی پوری مقدار جبکہ نائٹروجن کی ایک تہائی مقدار بوائی کے وقت استعمال کریں جبکہ نائٹروجن کی بقیہ مقدار 2برابر اقساط میں پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ ڈالنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کے عنوان سے کاشتکاروں کیلئے فری زرعی ہیلپ لائن سروس بھی شروع کر رکھی ہے لہٰذا کاشتکار صبح 9سے شام 5بجے تک 17000۔0800پر کال کر کے مزید معلومات و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=520803