فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے سلسلہ میں سفارشات جاری کردیں ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار وریال کھیتوں میں 2 سے3 دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں کیونکہ اس سے جڑی بوٹیاں تلف، موسمی اثرات سے زمین میں موجود غذائی عناصر پودے کیلئے قابل حصول حالت میں تبدیل ہو جاتے ہیں نیز جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں وہاں کراہ یا لیزر لیولر سے زمین کو ہموار کرلیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیتوں کو راؤنی سے پہلے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راؤنی ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلا کرسہاگہ دے دیاجائے کیونکہ اس عمل سے جڑی بوٹیاں تلف ہونے سمیت زمین کے نیچے کی نمی اوپر آ جائے گی جو گندم کے اچھے اگاؤ کی ضامن ہو گی۔