محکمہ سوئی گیس سرگودھاریجن کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

142
محکمہ سوئی گیس

سرگودھا۔1اکتوبر (اے پی پی):محکمہ سوئی گیس سرگودھا ریجن کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ریجنل منیجر سوئی سدرن گیس پائپ لائینز سرگودھا عمر حیات نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس سرگودھا نے اب تک ریجن بھر میں 2100مشکوک صارفین اور مقامات کو چیک کیا ہے۔

گیس چوری کی مد میں 3 افراد کے خلاف ایف آئی آرز 462Cکے تحت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ریجنل منیجر سوئی سدرن گیس پائپ لائنز عمر حیات نے کہا کہ اس کے علاوہ گھریلو گیس کنکشنز کو کمرشل مقاصد کے استعمال پر 10لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس چوری گھریلوکنکشنز کے کمرشل استعمال کی فوری شکایت کریں ہماری ٹیمیں فوری کارروائی عمل میں لائیں گی۔