41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ صحت بلوچستان کابی ایچ یو کولپور کچھی کا دورہ، طبی سہولیات...

محکمہ صحت بلوچستان کابی ایچ یو کولپور کچھی کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی موجودگی کا جائزہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی)

محکمہ صحت بلوچستان کی مانیٹرنگ ٹیم نے بی ایچ یو کولپور کچھی کا دورہ کر کے طبی سہولیات اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ ٹیم کی قیادت ایم این سی ایچ پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گل سبین اعظم نے کی۔دورہ کے دوران طبی عملہ بی ایچ یو میں موجود پایا گیا جس میں ڈاکٹر حاجرہ کردش،سینئر لیڈی میڈیکل آفیسرانچارج ، سکندر علی ڈسپنسر ، اشتیاق احمد ویکسینیٹر ، راسیہ نیاز کمیونٹی مڈوائف ، بی بی حسینہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی) تبسم لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی) اور صائمہ غذائیت پروگرام کی نمائندہ شامل تھیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر گل سبین اعظم نے بی ایچ یو کے سیٹ اپ کو فعال قرار دیتے ہوئے طبی عملے کی موجودگی اور خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کولپور جیسے دیہی علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ انہوں نے غذائیت پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں غذائیت کے پروگرام کی شدید ضرورت ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے تاکہ خواتین اور بچوں کی صحت سے متعلق مسائل کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں