23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں منگل کو پہلی بار...

محکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں منگل کو پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد ہو گا

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):محکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر کل منگل سہ پہر 3 بجے فیس بک پر آن لائن ہوں گے۔ اس آن لائن کچہری کا مقصد مزدوروں کو براہ راست اپنی شکایات اور مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مزدور طبقہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فری نمبر 1314 پر کال کر کے اپنی شکایات درج کروا سکے گا۔ آن لائن کچہری میں لیبر ویلفیئر، سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز سے متعلق مسائل سنے جائیں گے اور ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کو شکایات کے حل کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔ صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ آن لائن کچہری وزیر اعلی کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے تاکہ مزدوروں کو شفاف، موثر اور فوری رسپانس والا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری شفافیت اور فوری عملدرآمد کی نئی مثال بنے گی۔ حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ مزدور ہمارا قابلِ فخر اثاثہ ہیں۔ حکومت عملی اقدامات کے ذریعے مزدوروں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585388

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں