30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ موسمیات کی یکم تا 5مئی فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ...

محکمہ موسمیات کی یکم تا 5مئی فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے01 تا05 مئی کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،واہ کینٹ چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،مرید کے،شیخوپورہ،ساہیوال،قصور، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی، چترال،دیر،سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، مردان،کرم، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر) میں وقفے وقفے سے آندھی وجھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش،ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ02 سے 5مئی کے دوران ملتان،لیہ،کوٹ ادو،ڈی جی خان،بہاولپور،لودھراں،کہروڑپکا،دنیاپور، وھاڑی، بہاولنگر، رحیم یار خان،سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ، ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں وقفے وقفے سے گردآلود ہوائیں وجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ 01 مئی کی شام ورات سے 5 مئی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراورمیرپور گرج چمک بارش تیز ہوایں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظرسولر پینلز،گاڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاکی حفاظت یقینی بنائیں تا کہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590402

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں