محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا

47

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہیہ میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی 12، اسکردو منفی 11، گوپس، کالام منفی 10، ہنزہ منفی 9، گلگت، بگروٹ منفی 8، سری نگر، دیر، قلات منفی6، پاراچنار منفی5، کوئٹہ، راولاکوٹ اور مری میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔