محکمہ وائلڈ لائف نے تیتر کے غیر قانونی شکار میں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کر کے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

82
کراچی: شہری انتظامیہ کی کارروائیاں ، 238 گراں فروشوں پر 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور۔2جون (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیا ت و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار،کاروبار اورقبضہ کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں اور ایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران چولستان پبلک وائلڈ لائف ریزرو سے تیتر کے غیر قانونی شکار میں ملوث تین شکاریوں کو تین لاکھ روپے جرمانہ

جبکہ میانوالی میں پولیس کے تعاون سے تیتر کے ایک غیر قانونی ٹورنامنٹ کے انعقاد کو روک کر خلاف ورزی کے مرتکب نو افراد کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور ریجن سید علی عثمان بخاری نے ایک خفیہ اطلاع پر وائلڈ لائف سٹاف بہاولپور کو ہدایت کی کہ چولستان پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں بیلہ چیک پوسٹ کے ایریا میں تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ کو روکا جائے جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے تیتر کے غیر قانونی شکار میں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کر کے مال مقدمہ ایک موٹرسائیکل اور جال سمیت مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ2020کی خلاف ورزی پر مبلغ تین لاکھ روپے جرمانہ کر کے کیس نمٹا دیاجبکہ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج ریجن رائے زاہد علی نے ضلع میانوالی کے علاقے پکی شاہ مردان میں ایک غیر قا نونی تیتر کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع میانوالی میاں ابرار حسین کو فوری جائے وقوعہ پر روانہ کیا جنہوں نے فوری طور مقامی پولیس کے تعاون سے پکی شاہ مردان میں تیتر کا غیر قانونی ٹورنامنٹ روک دیا اور خلاف ورزی کے مرتکب نو افراد کیخلاف تھانہ دادخیل میں ایف آئی آر درج کر وا دی جس پر قانونی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔