24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحکمہ کھیل کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر "ایم...

محکمہ کھیل کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر "ایم ایم عالم سائیکل ریلی”کا انعقاد

- Advertisement -

کراچی۔ 13 اگست (اے پی پی):محکمہ کھیل کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر "معرکہ حق”ایم ایم عالم سائیکل ریلی”کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی پی آئی ڈی سی محکمہ اسپورٹس کے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر سے شروع ہو کر صدر کے راستوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔بدھ کو ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق ریلی میں 200سائیکلسٹس نے حصہ لیا،جن میں سیکریٹری اسپورٹس منورمہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق

ڈی ایس او فرید علی، اسماعیل شاہ،حاجرا نواب، سنی پرویز، محمد عثمان اور اللہ ڈنو گوپانگ بھی شامل تھے۔مزار قائد پر سیکریٹری اسپورٹس منور مہیسر اور شرکاء نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور مہیسر نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک محکمہ کھیل کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور 78واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائیکل ریلی میں شریک تمام شرکاء کو کیش انعامات بھی دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں