مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

50

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد87200 کیوسک اور اخراج 95000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 16900 کیوسک اور اخراج16900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15100 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد27400 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1529.92 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.925 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1210.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.022 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ ہے۔