مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری

84
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 21100کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9600 کیوسک اور اخراج 9600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20200کیوسک اور اخراج 25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1397.96 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.052 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.896 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔