مختلف انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 5 روز کےلئے بند کر دیئے گئے

97

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام مختلف انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 5 روز کےلئے بند کردیئے گئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہوسٹل) امتیاز حسین ملک نے بتایا کہ کیمپس میں سنوکر، اتھلیٹکس، بیس بال، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور سائیکلنگ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہ کیمپس 5 ستمبر سے دوبارہ کھلاڑی رپورٹ کریں گے۔