اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20700کیوسک اور اخراج 19900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد5700 کیوسک اور اخراج5700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد32300کیوسک اور اخراج32300کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد19100کیوسک اور اخراج 12800کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1102.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.397 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027 ملین ایکڑ فٹ ہے۔