مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

85

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام آباداور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخوا، جیکب آباد، کراچی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب50، بارکھان33،پنجگور21،قلات14،کوئٹہ(سمنگلی12، شیخ ماندا11)،خضدار04، سبی03، گوادر01،پنجاب میں خانیوال33،لیہ19،بہاولپور(سٹی18،ائیرپورٹ14)،کوٹ ادو12، اوکاڑہ09،بھکر06،فیصل آباد، خانپور04،ملتان(ائیرپورٹ)03،ٹوبہ ٹیک سنگھ،بہاولنگر02،ڈی جی خان،چکوال، مری،جوہرآباد01،خیبرپختونخوا میں دیر(بالائی25،زیریں07)،مالم جبہ15،بنوں14،پاراچنار11،کالام،سیدوشریف07، چراٹ05،ڈی آئی خان(سٹی05،ائیرپورٹ02)،پٹن04،بالاکوٹ،چترال03،میرکھانی02،دروش،باچاخان ائیرپورٹ01،سندھ میں جیکب آباد07،کراچی(گلشِنِ حدید05،قائدا آباد04،جناح ٹرمینل02،ایم او ایس 01)،کشمیر میں مظفرآباد (ائیرپورٹ04،سٹی03)اورگڑھی دوپٹہ میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد37، سکرنڈ ،حیدر آباد،خیرپوراورموہنجوداڑومیں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔