مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 90 ارب 58کروڑ69 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

89

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 90 ارب 58کروڑ69 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 12 ارب، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے50 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 2 ارب 88 کروڑ50 لاکھ ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب86 کروڑ، این ایچ اے کے لئے23 ارب13 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 45کروڑ 27 لاکھ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے2کروڑ 5 لاکھ، سپارکو کے لئے46 کروڑ66 لاکھ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے22کروڑ85 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے27 کروڑ56 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے ایک ارب51کروڑ6 لاکھ ، پلاننگ کمیشن کے لئے4کروڑ 57 لاکھ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 17 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے6 کروڑ71 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب27 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے2 کروڑ28 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے33کروڑ46 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 44 کروڑ 72 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 6کروڑ 71 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 26کروڑ98 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے14کروڑ23 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 6 کروڑ 31 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک کروڑ35 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 4ارب 61 کروڑ20 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 41 کروڑ 80 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 34 کروڑ 90 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 61 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 41 کروڑ 33 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 5کروڑ 27 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔