مخدوم خسروبختیارکی عامراے سرفرازکو ہاوس آف لارڈز کا تاحیات رکن مقررکرنے پرمبارکباد

55

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اورسماجی کارکن عامراے سرفرازکوبرطانوی پارلیمینٹ کے ایوان بالاءہاوس آف لارڈز کا تاحیات رکن مقررکرنے پرانہیں مبارکباددی ہے۔اتوار کویہاں جاری بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ عامراے سرفرازکوبرطانوی پارلیمینٹ کے ایوان بالاءہاوس آف لارڈز کا تاحیات رکن مقررکرنے سے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان سفارتی ، معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددملیگی۔ قبل ازیں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے وزیراعظم بورس جانسن کی تجویزپرعامراے سرفرازکو ہاوس آف لارڈز کا رکن مقررکردیاتھا۔وفاقی وزیرنے عامرسرفرازکو دلی مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا روشن تشخص اجاگرہواہے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بھی عامرسرفرازکومبارکباددیتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ وہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تمام شعبوںمیں تعلقات کوفروغ دینے میں اپناکرداراداکریں گے۔