27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمخدوم رشید میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

مخدوم رشید میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

- Advertisement -

ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ملتان کے تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں ریڈ کے دوران پولیس کا بہادر سپوت کانسٹیبل محمد شہزاد ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ہفتہ کو رات گئے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے مخدوم رشید پولیس نے بستی غریب آباد میں ملزم آصف خان کھیڑا کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔

اس دوران ملزم آصف کھیڑا اور اس کے ساتھی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد شہزاد شدید زخمی ہوگیا،جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

- Advertisement -

سی پی او نے شہید کانسٹیبل کو پورے محکمانہ اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم شہید کانسٹیبل کو بلند درجات عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔شہید کانسٹیبل محمد شہزاد 139/10R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال کارہائشی تھا اور تھانہ مخدوم رشید میں ڈیوٹی فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں