ایبٹ آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی کہا ہے کہ ان کے قریبی دوست اور مخلص ساتھی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صفدر کے انتقال پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے، اﷲتعالی ان کی اگلی تمام منازلیں آسان فرمائے۔ یہاں چوہدری صفدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری صفدر کے انتقال کا سن کر انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے، مرحوم علاقہ کی معتبر شخصیت اور با اثر شخصیت تھے، ان کا شمار انتہائی بااخلاق، باظرف، بااصول، ملنسار اور مہمان نواز شخصیت میں ہوتا تھا۔
انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ تحصیل چیئرمین لورہ افتخار احمد عباسی، چیئرمین حاجی عقیل عباسی اور دیگر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516078