مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری

57

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے،ماضی میں بچوں کو جہاد کے نام پر بھی استعمال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمنٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیںایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہے کیونکہ مدارس اصلاحات کے بعد یہ مدارس ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مدارس کے بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان لوگوں کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیںگی۔