25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمراکز صحت اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ...

مراکز صحت اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،مراکز صحت اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،تمام ہسپتالوں و صحت مراکز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا ٹاسک انتظامی افسروں کو دیا گیا ہے،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں واقع ہسپتالوں و صحت مراکز میں ادویات کی دستیابی ،طبی آلات کی درستگی اور دیگر انتظامی امور کی بر اہ راست نگرانی کررہے، مراکز صحت کی کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں بنیادی مرکز صحت نواب پور کے اچانک دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دوران دورہ ڈپٹی کمشنر نےمرکز صحت میں ادویات کا سٹاک چیک کیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،صحت کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈنگ کی جارہی ہے تاکہ عوام الناس کو ریلیف دیا جاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں