- Advertisement -
پشاور۔28مارچ(اے پی پی)چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرپیسکوارسلاخان کی قیادت میںمسلم لیگ(ن)مردان وفدنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے انکے دفترمیںملاقات کی۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)مردان کے صدرعنایت خان اورحاجی خان اکبر بھی موجودتھے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میںنہ رہے مردان سمیت پورے صوبے میںبجلی کے حوالے سے وعدوں کوہرحال میںعملی جامہ پہنایاجائیگا، مردان میںبجلی کے مسائل نواب زادہ ارسلاخان کی قیادت میںموثراندازمیںحال ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میںارسلاخان کی صلاحیتوںکی بدولت پیسکوکی کارکردگی میںمزیدبہتری آئیگی اورمرکزی حکومت ہرممکن تعاون کریگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48243
- Advertisement -